پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 20اپریل کو منعقد ہوگا

جمعرات 9 اپریل 2015 13:10

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 20اپریل کو منعقد ہوگا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس چیئرمین شہر یار خان کی صدارت میں20اپریل کو لاہور میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ ،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ،ورلڈ کپ جائزہ کمیٹی کی رپورٹ سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے خصوصی اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں