یمن سعودی مسئلہ پر ایرانی قیادت دوہری پالیسی اپنانے سے گریز کریں ‘عبدالرحمن صدیقی
جمعرات 9 اپریل 2015 13:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہا ہے کہ یمن سعودی مسئلہ پر ایرانی قیادت دوہری پالیسی اپنانے سے گریز کریں ۔ امن اور جنگ میں سے ایک کو منتخب کریں۔ یہ بات انہوں نے یمن باغیوں کی مدد کیلئے بحری جہاز بھیجنے اور فضائی حملے بند کرنے کیلئے ترکی قیادت سے بات چیت پر کہی۔ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا ہے کہ چند پارلیمنٹر مسئلہ کی سنگینی سے لاعلم اور فہم وفراست سے عاری لگتے ہیں۔
انکی غیر ذمہ دارانہ رویوں سے پاکستان دہشت گردی کا شکار اور معاشی طور پر بدحالی کی نذر ہورہاہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پوری مسلم امہ مسلمہ حمایت کر رہی ہے۔ اگر وزیراعظم پاکستان نے درست اور واضح فیصلہ نہ کیا تو پاکستان ایک دوست وہمدرد ملک اور عالم اسلام سے محروم ہوجائیگا۔(جاری ہے)
حافظ ذاکر الرحمن نے کہا کہ میاں نواز شریف ماضی میں ایٹمی دھماکے کے جرات مندانہ فیصلہ کی طرح ایک با رپھر پاکستان کے روشن اور مضبوط پاکستان کیلئے قومی امنگوں کے مطابق پاک آرمی فوری طور پر سعودی عرب کی مدد کیلئے بھیجیں۔
انہوں نے کہا لاکھوں نوجوان سرزمین حجاز مقدس کے تحفظ کیلئے اپنی جوانیاں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد باغیوں سے کوئی قانون رعایت نہیں دیتا۔ یمن میں دہشت گرد باغیوں کا عسکری وقانونی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج بھیجنے پر امریکی وزارت خارجہ کا بیان بھی حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور پاکستان عوام کا مطالبہ ہے کہ حکمران آزادانہ فیصلہ کریں ورنہ درست فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ نسل کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی