یونس خان اگلے چار سال کیلئے ون ڈے پلان کا حصہ نہیں

جمعرات 9 اپریل 2015 15:12

یونس خان اگلے چار سال کیلئے ون ڈے پلان کا حصہ نہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے مطابق تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اگلے چار سال کیلئے ون ڈے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق سینئر بیٹسمین کو ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہئے تھا۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو بنگلہ دیش کے دورے کیلئے صرف ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ دراصل یونس اگلے چارسال کیلئے ون ڈے ٹیم پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

اور عملاً ان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیاہے۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انہیں اگلے ورلڈکپ کیلئے مضبوط ٹیم کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔جس میں انہی نوجوان کرکٹرز ہی کو زیرغور لایاجائے گا۔ جو ورلڈکپ دوہزارانیس میں شرکت کرسکتے ہیں۔بنگلہ دیش کا دورہ ون ڈے ٹیم کی تشکیل کا پہلا مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

جس میں یونس خان کا منتخب نہیں کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے سے چارسالہ منصوبہ متاثر ہوگا اورتنقید بھی کی جائے گی۔کیونکہ سینئر بیٹسمین کے اگلا ورلڈکپ کھیلنے کا کوئی امکان نہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یونس خان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیاہے۔ اس لئے انہیں بھی مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی طرح ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہئے۔سلیکشن کمیٹی ذرائع کے مطابق یونس خان کو اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود ہوجانا چاہئے۔ جس طرح مصباح ٹیسٹ اور آفریدی ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نوجوان کرکٹرز کو گروم کیا جاسکتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں