بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی 20میں شعیب ملک کی شمولیت کے امکانات روشن

جمعرات 9 اپریل 2015 15:14

بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی 20میں شعیب ملک کی شمولیت کے امکانات روشن

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کے بعد ہارون الرشید کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی 20 میں شامل کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رہنمائی طلب کرلی ہے اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کردی تو شعیب ملک بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے صہیب مقصود کی جگہ ون ڈے میں سعد نسیم کو شامل کیا گیا تھا جبکہ ٹی 20 میں شعیب ملک کی شمولیت کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سلیکشن کیمٹی نے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ اگر کوئی اور مسئلہ نہیں ہے تو ہم شعیب ملک کو ڈھاکا بھیجنا چاہتے ہیں 33سالہ شعیب ملک نے سلیکٹرز کو پیشکش کی تھی کہ وہ ٹیم کے ساتھ بھی دورہ کرنے کو تیار ہیں تاہم سلیکٹرز نے شعیب ملک کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی کوشش کی ہے 33سالہ شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 32ٹیسٹ ، 216ون ڈے انٹرنیشنل اور 59ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں