ایل ڈی اے سٹی میں بے ضابطگیوں کے بارے تحریک التوئے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 9 اپریل 2015 15:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ایل ڈی اے سٹی میں بے ضابطگیوں کے بارے تحریک التوئے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ تحریک التواء کار اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ایل ڈی اے سٹی کے نام پر بہت بڑا سکینڈل سامنے آنے جارہا ہے جس میں لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے ،حکومت کے منظور نظر افراد کی چار پرائیویٹ کمپنیاں اب تک 16ارب روپے اکٹھی کر چکی ہیں اور یہ رقم حکومتی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی پارٹنرز کے نام سے کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں