وہاب ریاض نے سرے کاؤنٹی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا معاہدہ کر لیا

جمعرات 9 اپریل 2015 16:09

وہاب ریاض نے سرے کاؤنٹی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا معاہدہ کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف طوفانی باؤلنگ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے وہاب ریاض اب کاؤنٹی کرکٹ میں بھی اپنی دھاگ بٹھائیں گے، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے سرے کاؤنٹی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا معاہدہ کرلیا ہے اور وہ مئی میں کاؤنٹی سیزن میں ان ایکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض سروے کاؤنٹی کی جانب سے ایک ہفتے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔ اس سے قبل خطرناک گیند بازی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم ایڈیلیڈ نے انہیں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے ایڈیلیڈ ٹیم سے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں