سی ٹی او نے 1ٹریفک وارڈن معطل ،08 کو شوکاز جاری کردےئے

جمعرات 9 اپریل 2015 17:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے سکول وکالجز کی چھٹی کے اوقات میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر غلط پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر 01 ٹریفک وارڈن معطل جبکہ 08اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے ڈیوٹی ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا وزٹ کیا اس دوران ٹریفک کے غیر مناسب انتظامات،رانگ پارکنگ اور فرائض میں غفلت کرنے پرٹریفک سیکٹر مال تھری، اچھرہ اور مزنگ کے ٹریفک وارڈن اخلاق، عابد، اشرف ،فرحان ،فیصل ،افضل ، نعیم اور عمر کو شوکاز نوٹس جبکہ ٹریفک سیکٹر انارکلی کے وارڈن عدنان کو معطل کے احکامات جاری کردےئے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں