ٹو لنٹن مارکیٹ میں کارروائی ،1ہزار 675کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ کر اپنے قبضہ میں لے لیاگیا

چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کے خلاف مقدمات درج کرو ادئیے ،مردہ مرغیوں کا قبضے میں لیا گیا گوشت تلف

جمعرات 9 اپریل 2015 18:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے محکمہ(لا ئیو سٹاک) کی ٹیم نے ٹو لنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم نے ٹو لنٹن مارکیٹ میں کارروائی کر تے ہوئے 1ہزار 675کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ کر اپنے قبضہ میں لے لیا۔چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کے خلاف مقدمات درج کرو ادئیے اور مردہ مرغیوں کا قبضے میں لیا گیا گوشت تلف کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں