شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے5ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے05ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔تفصیل کے مطا بق علا مہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے ٹھو کر تا رائے ونڈ روڈ تک تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے چیمبر لین روڈ اور اسلام پورہ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے لیا قت آباد بازار سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں