جوڈیشل کمیشن کو عام انتخابات میں دھاندلی کے مکمل ثبوت دیں گے‘چوہدری محمد سرور

پی ٹی آئی ملک میں انتخابی اصلاھات کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپنا کردار ادا کر یگی ‘ سابق گورنر

جمعرات 9 اپریل 2015 18:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو عام انتخابات میں دھاندلی کے مکمل ثبوت دیں گے‘ملک میں انتخابی اصلاھات کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر تحر یک انصاف اپنا کردار ادا کر یگی کیونکہ جب تک پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں جمہو ریت خطرات سے دوچار رہیگی ‘لاہور سمیت پنجاب میں تر قیاتی منصوبوں پر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو روزانہ کروڑوں کا ”ٹیکہ “لگ رہا ہے جبکہ حکمران گور ننس کے جھوٹے دعوے کر نے میں مصروف ہیں‘ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کو حکو مت فوری حل کر یں ۔

جمعرات کے روز کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور اب جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے تمام کرداربے نقاب ہو نگے اور انکے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی جرات نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں شفاف انتخابات نہیں ہو تے وہاں جمہوریت ہمیشہ خطرات سے دوچار رہتی ہے اس لیے پاکستان میں جمہو ریت کو مضبوط کر نے کیلئے عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تر قیاتی منصوبوں میں شفافیات نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ تر قیاتی منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے پنجاب کے غر یب عوام کو روزانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے جسکے ذمہ پنجاب کے نااہل حکمران ہیں اور انکو عوامی عدالت میں اپنی ان نااہلیوں کو جواب دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں