چوہدری برادران کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 9 اپریل 2015 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل کے خواجہ نصیر کو صدر اور قمر جبار کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماؤں نے تہنیتی پیغامات میں امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار باہم مل جل کر صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں