سرکاری اداروں کے ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے اور دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے،اعلان آئندہ دو روز میں ہوگا

جمعرات 9 اپریل 2015 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء تمام تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وفاق کے زیر انتظام چلنے والے محکموں میں چھٹی 3 بجے ہوگی جبکہ پنجاب کے ماتحت چلنے والے اداروں میں چھٹی دن 2 بجے ہوگی جسکا حتمی اعلان آئندہ دو روز میں کر دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں