پی ایچ اے میں سکیل 1 تا15 کے653 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا

محنتی افراد کے دستِ ہنر کے باعث لاہور اب علاقائی خوبصورتی کا استعارہ بن چکا ہے،ملک پرویز

جمعرات 9 اپریل 2015 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ءجیلانی پارک میں پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شکیل احمد نے 2012 سے مسلسل کام کرنے والے سکیل 1 تا 15 کے 653 مختلف ملازمین کو مستقلی کے لیٹرز جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

جیلانی پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینئر مسلم لیگی رہنما ملک پرویز نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں خواجہ عمران نذیر (ایم پی اے)چوہدری شہباز (ایم پی اے) غزالی سلیم بٹ (ایم پی اے) رانا اعجاز حفیظ (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن) شامل تھے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ ابرار احمد جنرل سیکرٹری (پی ایچ اے یونین) نے ادا کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین لاہور کی خوبصورتی اُجاگر کرنے میں اپنا لوہا منوا چُکے ہیں۔ محنتی ملازمین کے دستِ ہنر کے باعث لاہور اب علاقائی خوبصورتی کا استعارہ بن چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی ایچ اے کی تمام تر رعنائیاں شکیل احمد(ڈی جی پی ایچ اے) کی محنت کے سبب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں