کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 22:11

کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ ثناء اللہ عرف قاری ضرار کو لاہور کے لاری اڈہ سے خفیہ اطلاعات کے ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے اور بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرتا تھا۔ گرفتار دہشت گرد نے افغانستان میں باقائدہ تربیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں