لائرز کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی وکلاء کرکٹ ٹیم نے افتتاحی میچ میں بھارتی وکلاء کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 1 جنوری 2016 13:01

لائرز کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی وکلاء کرکٹ ٹیم نے افتتاحی میچ میں بھارتی وکلاء کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستانی وکلاء کرکٹ ٹیم نے پانچویں بین الاقوامی لائرز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارتی وکلاء کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری پانچویں لائرز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف52 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 11ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔عبداللہ بٹ ایڈووکیٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت پر ٹیم کے پیٹرن انچیف اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے مبارکبار دی۔ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ کامن ویلتھ وکلاء کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ورلڈ کپ کے مقابلے گیارہ جنوری تک جاری رہیں گے۔ پاکستانی وکلاء کی کرکٹ ٹیم نے نئی دہلی میں کھیلے جانے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں