چین دنیا بھر میں نئی عالمی معیشت کے طور پر ابھرچکا ،چینی زبان پر عبور حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے، عرفان قیصر شیخ

جمعہ 1 جنوری 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) چین دنیا بھر میں نئی عالمی معیشت کے طور پر ابھرچکا ہے۔اس وقت عالمی معاشی ترقی کیلئے اس کا کردار بہت اہم ہے۔ چین کا پاکستان کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعاون عوام کیلئے خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیوٹا نے چینی زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے نئے کورس کا آغاز کر دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ یہ کورس ان نوجوانوں کے لئے مدد گار ثابت ہو گا جو پاکستان میں چینی کمپنیوں اور چین میں نوکریوں کے مواقع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار چےئر پرسن عرفان قیصر شیخ نے چینی زبان کورس کی کلاسز کے حوالے سے جائزہ کاراجلاس میں کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں