ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایت

پولیس نے چار پیٹرول پمپس کو جرمانہ، 3 منیجرز گرفتار کر لئے

جمعہ 1 جنوری 2016 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے کئے اور 3 منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نشتر، داتا گنج بخش ٹاون، اقبال ٹاون اور کینٹ میں کارروائی کے دوران 4 پیٹرول پمپس کو 16 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 پٹرول پمپس کے منیجرز کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی او محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں