ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی مدد اور سہولت سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے ‘طیب حفیظ چیمہ

سال2015میں غیر نمونہ اور بغیرنمبر پلیٹ128012، بغیر ہیلمٹ286066کے خلاف کارروائی کی گئی‘چیف ٹریفک آفیسر لاہور

جمعہ 1 جنوری 2016 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی مدد اور سہولت سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیلئے بھی ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے سال2015 میں غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ128012،بغیر ہیلمٹ 286066موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے شروع کی گئی خصوصی مہم میں 10254ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی بالا دستی کیلئے وارڈنز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کا رلارہے ہیں جبکہ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کو نقد ا نعامات اور تعریفی اسناد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے جبکہ وارڈنزقانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کررہے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی وارڈنز نے شہریوں سے رویہ شائستہ رکھا جبکہ عوام نے بھی سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا جس کے باعث 2015ء میں پولیس عوام دوستی کا رشتہ بھی مزید مضبوط ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں