سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام نئے سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام نئے سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور نمازیوں سے گناہوں کو چھوڑنے اور نیکی اختیار کرنے کا حلف بھی لیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل 2016ء کو امن کے سال کے طور پر منائے گی ۔

حکومت سرکاری سطح پر 2016ء کو امن کا سال قرار دے اور 2016ء کے دوران ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا جائے۔وزیر اعظم نئے سال کیلئے نیشنل ایجنڈے کا اعلان کریں اور قومی قیادت متفقہ ایجنڈے پر دستخط کرے۔

(جاری ہے)

حکومت ملک میں قیام کو پہلی ترجیح بنائے کیونکہ ملک امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ داعش پاکستان کے امن کیلئے نیا خطرہ ہے اس لئے حکمرانوں نے داعش کے خطرہ سے آنکھیں بند کر لی ہیں۔

سول ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دفاعی اداروں کا ساتھ دیں اور امن دشمنوں کے مقابلہ کیلئے امن دوست متحد ہو جائیں۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ داد ا گیروں اور رسہ گیروں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے۔قانون حکمرانوں کے گھر کی لونڈی بن چکا ہے۔قانون کی حکمرانی قائم کرکے ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔’’ریاست ہو گی ماں کے جیسی ‘‘ کا خواب پورا نہیں ہوا۔ شخصی آمرانہ حکومت پر جمہوریت کا لیبل لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ پاکستان میں انتخابی عمل مذاق بن چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں