سربراہ عوامی تحریک کی زیر صدارت عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کااجلاس ،تین قراردادیں منظور
فوج اے پی ایس شہداء کی طرح ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوائے‘ ایکشن پلان دہشت گردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے سلیکشن پلان میں بدل دیا‘قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے،بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دئیے جائیں‘ڈاکٹر طاہر القادری
جمعہ 1 جنوری 2016 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے آرمی چیف سے کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ پکڑے جائیں، اپیکس کمیٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت کو بھجوائے۔ برسراقتدار قاتل حکمرانوں کے بے پناہ سرکاری اختیارات اور اثرورسوخ کے باعث کوئی ادارہ انصاف نہیں دے رہا لہٰذا فوج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء، 85 زخمیوں کو سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء و طالبات کی طرز پر انصاف دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین،خرم نواز گنڈا پور ،بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق اور صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اجلاس سے خطاب کیا جبکہ احمد نواز انجم،فرح ناز ،علامہ رانا محمد ادریس ،علامہ فرحت حسین شاہ،مرتضیٰ علوی ،شہزاد نقوی ،تنویر خان ،محمد رفیق نجم ،مظہر علوی،عرفان یوسف ،نور اﷲ صدیقی ،ساجد بھٹی ،جواد حامد و دیگر اجلاس میں موجود تھے ۔(جاری ہے)
سربراہ عوامی تحریک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے سلیکشن پلان میں بدل دیا ہے ۔
حکومت کے اندر حکومت اور ریاست کے اندر ریاست قائم ہے، داعش کیلئے بھرتیاں حکومت کی نااہلی ہے ۔موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔قومی ایکشن پلان کے نام پر لاؤڈ سپیکروں کے خلاف کارروائی کر کے قوم اور ملکی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی،ملک میں تھوڑا بہت جو امن نظر آتا ہے اس کا کریڈٹ آپریشن ضرب عضب کو جاتا ہے۔ نظام مملکت پرائیویٹ کمپنیوں اور منظور نظر افراد کے ذریعے چلایا جارہا ہے، اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے حکمران خاندان کے ڈرائنگ روموں میں ہورہے ہیں، ریاستی ادارے کمزور ،غریب بے حال جبکہ حکمران طبقہ دن بدن خوشحالی کی منازل طے کررہا ہے، کرپشن ،دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری ،مہنگائی کے حوالے سے موجودہ حکمران ناکام ہیں۔انہوں نے کہاکہ قاتل حکمران کان کھول کر سن لیں شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے اور اس کا اطلاق چاروں صوبوں پر کیا جائے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے مرتب کردہ فروغ امن نصاب کو تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے ،اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز دینے کی قرارداد پاس کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کمپنیاں بنا کر بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے محروم کیا گیا۔ بے اختیار بلدیاتی ادارے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے لہٰذا انہیں اختیارات دئیے جائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ