پی جی ایم آئی میں داخلہ لینے والے ڈاکٹرز 4 جنوری سے اپنے تعلیمی سیشن کا آغاز کریں گے

جمعہ 1 جنوری 2016 22:12

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں طب کے مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کورسز کے اکیڈیمک سیشن 2016 کا آغاز چار جنوری (بروز سوموار) کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ اور امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں ڈپلومہ و ڈگری کورسز میں ملک بھر سے داخلہ لینے والے ڈاکٹرز شرکت کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل و معروف نیوروسرجن پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور ادارے کے فیکلٹی ممبران و شہر کے مختلف میڈیکل کالجز کے پرنسپلزبھی موجود ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں