ڈی سی او کا اورنج لائن میٹرو روٹ کا دورہ،منصوبے پر جاری کام کا جائزہ

جمعہ 1 جنوری 2016 22:29

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اورنج لائن میٹرو روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور اورنج لائن میٹرو منصوبے کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی اولاہور نے منصوبے پر جاری کام اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اورنج لائن میٹرو منصوبے کے افسران نے ڈی سی او لاہور کو منصوبے پر جاری کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی سی او نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے افسران اور مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ اورنج لائن میٹرو روٹ پر حفاظتی انتظامات کو سیفٹی کے اصولوں کے مطابق مزید بہتر بنائیں اور اس منصوبے پر جاری کام کو احسن طریقے سے جاری رکھے ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو روٹ پر ٹریفک پولیس کے ساتھ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں جو کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر اورنج لا ئن روٹ پر رش کو ختم کر نے میں مدد دینگے اور سٹرکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر جاری کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں