وی آئی پی کلچر، بھارتی وزیراعظم کے بغیر ویزہ دورہ لاہور کے خلاف درخواست ہائی کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی
عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی‘درخواست گزار کا وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ
جمعہ 1 جنوری 2016 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مبینہ طور پر بغیر ویزہ کے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت 120بھارتیوں کے دورہ لاہور اور وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ اس درخواست میں اٹھایا گیا معاملہ فوری سماعت کا متقاضی نہیں ہے اس لئے یہ درخواست موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد دائر کی جائے۔
دوسری طرف درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت120مہمان غیرقانونی طریقے سے پاکستان پہنچے۔(جاری ہے)
بھارتی وفد کوکسی قسم کوئی تحریری اجازت نامہ بھی نہیں دیاگیا۔مودی نے اپنے آنے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی لیکن پاکستان آمد کے حوالے سے کسی قسم کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اور 120 مسافروں کے ہمراہ لاہورائیر پورٹ پر پہنچ گئے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت وزارت داخلہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا،درخواست میں سول ایوی ایشن اورامیگریشن حکام کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مہمانوں کی آمد وی آئی پی کلچر کا حصہ تھی جس میں عالمی قوانین کو بھی پس پشت ڈالا گیا،درخواست میں وی آئی پی کلچر پر فوری پابندی عائد کرنے اوراہم شخصیات کے پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔نئے سال میں لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی یہ پہلی رٹ درخواست تھی جو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف