وزیر اعلی پنجاب سے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات میں گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعہ کو یہاں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ملاقات کی- جس میں باہمی دلچسپی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا-وزیر اعلی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیوں اور پاک افواج کے جرات مندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لئے پاک افواج نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے - پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں -انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے - سال2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، ترقی یافتہ ، پرامن اور خوشحال ہے - سال 2016ء ملک میں حقیقی امن کی بحالی کا سال ہو گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں