دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم 10جنوری کو روانہ ہوگی

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:52

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم 10جنوری کو روانہ ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان ٹیم 10 جنوری کو کراچی سے براستہ دبئی ،نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں کے لئیپاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ،جبکہ نیوزی لینڈکے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3ون ڈے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکوڈ کی خاص بات محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ہے،تاہم ان کی نیوزی لینڈ روانگی میں ویزا کلئیرنس حائل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ نیوزی لینڈ ایمبیسی سے پیر یا منگل کے روز عامر کے حوالے سے کوئی جواب آجائے گاگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 15 جنوری جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ہوگا،جس کیلئے پاکستانی اسکواڈ 10 جنوری کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں