لاہور ‘نامعلوم افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ ‘مبارک بیوی بچوں سمیت زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) لاہور میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مبارک بیوی بچوں سمیت زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق کاہنہ کے محلہ میواتی میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر مبارک کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر مبارک، اس کی بیوی شریفاں، دو بیٹے نعمان اور نوشاد زخمی ہو گئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبارک کا کچھ افراد سے لین دین کا تنازع ہے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں