ایک کے بعد ایک رکاوٹ دور ہونا شروع

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باولر محمد عامر کو کلین چٹ دے دی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد اب نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی فاسٹ بولر محمد عامر کو کلین چٹ دے دی ہے ، کہا کہ عامر کی نیوزی لینڈ آنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5 سال کی پابندی کے بعد محمد عامر تیزی سے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے قریب ہیں ، پاکستان میں تو سب ہی عامر کو دوبارہ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ میں بھی فینز ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے نیوزی لینڈ آنے پر کوئی اعتراض نہیں ، عامر آئی سی سی سے کلیئر ہیں اس لئے انہیں کرکٹ سے نہیں روکا جاسکتا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ میڈیا بھی نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے خاصہ اشتیاق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں