احمدیار، دوسگے بھائیوں کی اغواء کے تنازعہ پر فائرنگ ،65 سالہ شخص ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:46

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) دوسگے بھائیوں کی اغواء کے تنازعہ پر فائرنگ 65 سالہ شخص ہلاک تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں65/EB کا رہائشی بابا عبدالکریم اپنے بھانجے محمد رمضان مغل سکنہ محلہ ضیا ء نگر کوملنے کے لئے آیا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل پرسواردوبھائی محمد یونس اورمحمدیوسف سکنہ 89/EBآئے اور محمد یوسف نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بابا عبدالکریم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم یوسف نے محمد رمضان کی بہن مافیا بی بی کو چند ماہ قبل اغواء کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں