عبدالباسط کی جانب سے فیڈریشن پاکستان چیمبرز کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:08

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں بھرپور کامیابی پر یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک اور تمام کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مبارکباد کے پیغام میں عبدالباسط نے توقع کی ہے کہ فیڈریشن کی نو منتخب قیادت بزنس کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے اور ملک کیلئے بیرونی سرمایہ کاری لانے اور بڑھانے کیلئے شاندار خدمات کے ذریعے حکومت کا دست و بازو بنے گی۔

عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف متعدد ملکوں کے سربراہوں کو پاکستان کے ساتھ اشتراک و تعاون کیلئے آمادہ کر چکے ہیں۔ امید ہے کہ فیڈریشن ملک میں اقتصادی سرگر میوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں