وزیراعظم کی جانب سے ایمنسٹی سکیم خوش آئند ہے،حکومت کا یہ اہم قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دے گا، لاہور چیمبر
ہفتہ 2 جنوری 2016 17:08
لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں اہم قدم قرار دیا ہے۔ہفتہ کے روز ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ حکومت کا یہ اہم قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دے گا، حکومت کے محاصل بڑھائے گا اور ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے تاجر برادری اور معیشت کے مفاد میں اقدامات اٹھائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع ہونے سے مستقبل میں ایسی ایمنسٹی سکیموں کی ضرورت نہیں رہے گی لہذا حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہا جانا چاہئے اور کوئی بھی ایسا قدم جس سے ٹیکس دہندگان کو ریلیف ملے اْس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور اس کا یہ ماننا ہے کہ ریلیف پیکیج تاجر برادری کا حق ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت تاجر برادری کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ..
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس، لائیو سٹاک فارمرز کیلئے کسان کارڈو ایپ امور کا جائزہ لیاگیا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
ضمنی الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الہٰی کی کامیابی عوامی خدمت کی فتح ہے،راجہ شہزاد
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا اقبال ٹائون اور مسلم ٹائون تھانے کا دورہ
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں : سنی علما کونسل
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد : فرخ جاوید مون
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پہاڑجیسے چیلنجزسے نبرد آزما ہے ‘امیر مقام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا