دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسلام کے ’’فلسفہ امن‘‘کواپناناہوگا ،میلادالنبی ؐکانفرنس
حضورنبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،نبی کریم ؐ کی ولادت مبارکہ سے انسانیت کوامن و محبت کاپیغام ملا،پرامن معاشرے کے قیام کے لئے نئی نسل کورواداری ،صبرو تحمل ، برداشت اور انصاف جیسے اوصاف سکھائے جائیں،اسلام اورمسلمانوں کے دامن کودہشتگردی کے بدنماداغ سے صاف کرنے کیلئے امن وآشتی کے پیغام کوعام کرنا ہوگا بیگم سردار ا یا زصاد ق ، نبیرہ عندلیب نعیمی ودیگر کاکانفرنس سے خطاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:36
لاہور(ااُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبی ؐ کانفرنس برائے خواتین جامعہ نعیمیہ میں منعقدکی گئی۔جس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اہلیہ بیگم ریماایاز صادق نے کی ۔جبکہ کانفرنس سے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی،ایم پی اے ڈاکٹر نوشین،ساجدہ میر(رہنما پاکستان پیپلز پارٹی )ایم پی اے نسیم ،کوثرپروین،سمیراعبدالجبار نعیمی،سمیت دیگر ممتاز خواتین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
کانفرنس میں ایم پی اے شہزادی کبیر،بیگم ڈاکٹر سرفرازاحمدنعیمی شہید،بیگم تاجور نعیمی،بیگم مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مس فرحت یاسر،مس صفیہ ، مذہبی وسماجی،سول سوسائٹی اورمدارس کی ناظمات ومعلمات،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ کی عہدیداران،ذمہ داران،جامعہ سر اجیہ نعیمیہ کی اساتذہ وطالبات سمیت ہزاروں خواتین شر یک تھیں۔(جاری ہے)
کانفرنس میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی طالبات نے نبی کریم ؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرکے جشن کاسماں باند ھ دیا۔
نیز طالبات نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اسلام کے ’’فلسفہ امن‘‘کواپناہوگا۔ حضورنبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔نبی کریم ؐ کی ولادت مبارکہ سے انسانیت کوامن و محبت کاپیغام ملا۔پرامن معاشرے کے قیام کے لئے نئی نسل کو،رواداری ،صبرو تحمل ، برداشت اور انصاف جیسے اوصاف سکھائے جائیں۔اسلام اورمسلمانوں کے دامن کودہشتگردی کے بدنماداغ سے صاف کرنے کیلئے امن وآشتی کے پیغام کوعام کرنا ہوگا۔نبی آخرالزمان ؐ کے اسوۂ حسنہ کو اپناکرکے دنیاکو امن کاگہوارہ بنایاجاسکتاہے۔ موجودہ دو رمیں اسلام کے فلسفہ امن کو عام کرنے کی اشدضرورت ہے۔بیگم سردارایاز صادق نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہاکہ نبی رحمت کی ولادت مبارکہ سے بڑھ کوانسانیت کے لئے کوئی خوشی نہیں۔نبی کریم ؐ کی حیات مبارکہ کاہرہر لمحہ پوری انسانیت کیلئے’’ مینارۂ نور‘‘ہے ۔سیرت النبیؐ پرعمل پیرا ہونے سے حقیقی امن کا قیام ممکن ہے۔دنیاوآخرت میں حقیقی کامیابی حضور نبی کریمؐکی سیرت کواپنانے میں مضمرہے۔معاشرے میں اخوت وبھائی چائے کوفروغ دینے کی اشدضرورت ہے۔ایم پی اے ڈاکٹر نوشین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نبی کریم ؐ کو پوری دنیاکیلئے رحمت بنا کرمبعوث فرمایا۔ آپ ؐ کی فیضان رحمت کسی زمان یامکان تک محدود نہیں بلکہ آپ کی رحمت تمام کائنات والوں کیلئے ابدی او ر دائمی ہے۔محترمہ ساجدمیر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ زندگی کاکوئی ایساشعبہ نہیں جہاں آپ ؐ سے اسوۂ حسنہ کے انمٹ نقوش نہ چھوڑے ہوں۔ہمیں اپنی زندگیوں میں سیرت النبی ؐ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔سمیرا عبدالجبار نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنائے بغیرترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتیں۔ بنیادی اور معیاری تعلیم کا فروغ ہی خوشحال اور پُرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ تعلیم کو عام کر کے ہی ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
ڈیفنس کے علاقہ میں31سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ
پی ڈی ایم سیریز ون ،ٹو کے بعد ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ
وزیر اعلی نے 9سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا
یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت (آج) تک ملتوی
اتنے حساس معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جارہاہے ،مسترد کرتے ہیں ‘ ملک احمد ..
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی