سوشل میڈیا پر دہشت گردی اور شدت پسندی پھیلانے والے 67 بلاگز اور 48 اکاؤنٹس کو حکومت نے بند کر دیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) سوشل میڈیا پر دہشت گردی اور شدت پسندی پھیلانے والے 67 بلاگز اور 48 اکاؤنٹس کو حکومت نے بند کر دیا جبکہ 41 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ کارروائی پنجاب حکومت کی سفارش پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کا ایجنڈا سوشل میڈیا پر پھیلانے پر مزید 61 بلاگز بند کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے جبکہ 27 اکانٹس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے انتہاپسندی کی ترویج پر 41 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بلاگز اور دیگر سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں