لاہور، 14سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے نامزد ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی

فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد واقعہ میں ملوث ملزمان کا یقین کیا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین سکھیرا

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) گذشتہ دنوں ریس کورس میں واقع ہوٹل میں 14سالہ لڑکی سے ہونے والی مبینہ اجتماعی زیادتی کے نامزد ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے ۔ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد واقع میں ملوث ملزمان کا یقین کیا جائے گا۔ یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین سکھیرانے آن لائن سے گفتگو کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملزم جرم ثابت ہونے سے قبل بے گنا ہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کو کبھی بھی مجرم ڈکلیئرنہیں کیاجاتا ۔ انہوں نے کہا کہ واقع میں نامزد 8گرفتار ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں ڈی این اے کی رپورٹ ایک 2دن تک پویس کو مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹر ز حضرات بھی اس حوا لے سے احتیا ط کا مظاہرہ کریں ۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں جن میں مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ ڈی این اے میچ کرلیا ہے ۔اور 14سالہ بینش کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی تعداد 2یا 3ہے ، انہوں نے کہا کہ جلدہی رپورٹ کی موصولی کے بعد ملزمان کو بے نقاب کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں