کوٹ لکھپت میں رکشہ میں نصب گیس سلنڈر پھٹ گیا، ڈرائیور سمیت 3افراد شدید زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) کوٹ لکھپت کے علاقے میں رکشہ میں نصب گیس سلنڈر پھٹ جانے کے باعث ڈرائیور سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقگذشتہ روز کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈرکشہ کا گیس سلنڈر ایک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے باعث ڈرائیور سمیت رکشہ میں سوار 2مسافر وں کو شدید چوٹیں آئیں ۔

زخمی ہونے والوں میں رمضان ، حنیف اور خاورشامل ہیں اطلاع ملنے پر پنجاب ایمر جنسی سروسز ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا ، ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابقگیس سلنڈرکے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔جیسے کوئی بڑا بم پھٹ گیا ہو ۔ تینوں زخمیوں کو گیس سلنڈر کے ٹکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں