پاکستان قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گلابی گیند کا تجربہ کرے گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان رواں سال آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ڈے،نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کیلئے اتوار سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گلابی گیند کا تجربہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکیل شیخ نے کہا ہم نے 2011 میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں نارنجی گیند اور پھر 2012 میں گلابی گیند کا تجربہ کیا۔

آسٹریلیا نے ہمیں رواں سال ڈے،نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے لہٰذاگلابی گیند سے فائنل میچ کھیلنے سے ہمیں جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔مصباح الحق اور یونس خان کی کپتانی میں بالترتیب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور یونائٹڈ بینک کے درمیان اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ شروع ہونے جا رہا ہے اور بورڈ پہلے ہی اس میچ کیلئے آسٹریلیا سے گلابی گیندیں منگوا چکا ہے۔

(جاری ہے)

شکیل شیخ نے مزید بتایا ہم انتہائی اعلی سطح پر تجربہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس فائنل سے کھلاڑیوں کو مدد ملے گی جبکہ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش پر غور کے بعد حتمی منصوبہ بندی کر سکے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گزشتہ سال نومبر میں ایڈیلیڈ کے مقام پر میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا، اس تجربہ کا مقصد ٹیسٹ میں کم ہوتی مقبولیت کو پھر سے تقویت دینا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں