پنجاب حکومت اورترک ادارے ٹوکی کے مابین معاہدہ

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترک صدر اوروزیراعظم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے ادارے ٹوکی کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے اختتام پرپاک ترک دوستی زندہ باد ،ترک صدر رجب طیب اردگان زندہ باد،ترک وزیراعظم احمد داؤد اگلو زندہ باد،وزیراعظم محمد نوازشریف زندہ باد،کم لاگت ہاؤسنگ سکیم زندہ باد پر اپنی تقریرختم کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں ترک صدر اوروزیراعظم کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیا اورکہا کہ پنجاب میں کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیر میں ترک ادارے ٹوکی کے ساتھ فنی معاونت کا معاہدہ ترک قیادت کا پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں