لاہور ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے آنے والے تابوت تبدیل

خانیوال کے رہائشی عمیر کی لاش پشاور اور پشاور کے رہائشی لائق خان کی لاش خانیوال پہنچادی گئی

اتوار 3 جنوری 2016 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پرملائشیا سے آنے والی لاشوں کے تابوت تبدیل ہوگئے۔خانیوال کے رہائشی عمیر کی لاش پشاور اور پشاور کے رہائشی لائق خان کی لاش خانیوال پہنچادی گئی۔

(جاری ہے)

خانیوال کے علاقے عبدالحکیم کا رہائشی 22 سالہ عمیر فاروق ملائیشیا کی ٹریفک پولیس میں ملازم تھا جو تین روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

عمیر کی لاش لاہور ایئرپورٹ سے تابوت میں خانیوال لائی گئی ،لیکن تابوت کھولا گیا توکسی اور شخص کی لاش نکلی۔ورثا نے ملائیشین حکام سے رابطہ کیا تومعلوم ہوا کہ لاہور ایئرائرپورٹ پر تابوت تبدیل ہوگئے اور عمیر فاروق کی لاش پشاور چلی گئی۔پشاور میں لائق خان کے اہلخانہ سے بات چیت کے بعد عمیر کی میت خانیوال اورلائق کی میت پشاور بھجوادی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں