پنجاب کی 4جامعات میں وائس چانسلر زکی تعیناتی کیلئے انٹرویوز(منگل) شروع ہوں گے

اتوار 3 جنوری 2016 12:26

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) پنجاب کی چار بڑی یونیورسٹیز میں وائس چانسلر زکی تعیناتی کیلئے انٹرویو منگل سے شروع ہونگے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے مطابق ان یونیورسٹیز میں پنجاب یونیورسٹی لاہور،دی یونیورسٹی آف سرگودھا،لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی اور محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان شامل ہیں۔

ایچ ای سی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے 107امیدواروں کے ناموں کی سکروٹنی کی گئی ہے جن کے انٹرویو زسرچ کمیٹی 5جنوری بروزمنگل سے شروع کریگی۔انہوں نے بتایا کہ سرچ کمیٹی انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گی،جس کے بعد حتمی منظوری کیلئے سمری چانسلر گورنرپنجاب کو ارسال کردی جائیگی،جہاں سے کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ صوبہ کی چاروں یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کیلئے قومی اخبارات میں اشتہار 4نومبر کو دیا گیا تھا۔ڈپٹی سیکرٹر ی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب بارک اللہ نے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) کو بتایا کہ سرچ کمیٹی 5افراد پر مشتمل ہے،کمیٹی کے کنوینئر لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے سید بابر علی ہیں جبکہ دیگر ممبران میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین،سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب عرفان علی اور ظفر اقبال قریشی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان جامعات کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے نئے وائس چانسلر ز کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں