2015 ء میں نئے ڈیجیٹل سینماؤں پر ڈیڑھ ارب روپے کی سرمایہ کاری

اتوار 3 جنوری 2016 15:02

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ایک اندازے کے مطابق سال2015 ء میں نئے ڈیجیٹل سینماؤں پر ڈیڑھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ رواں برس میں سرمایہ کاری دوگنا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ لاہور‘کراچی‘اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں جدید سینما بنائے جائیں گے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے بڑھتے ہوئے سینماؤں کے ہمراہ نئی معیاری فلموں کی تعداد بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں لاہور سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں