پنجاب میں 86 ہزار 5 سوایکڑ اراضی پر سورج مکھی کی کاشت کا ہدف مقرر، 60 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوگی

صوبے میں سورج مکھی کی اوسط فی ایکڑ پیداوار 18.58من حاصل ہو رہی ہے رپورٹ

اتوار 3 جنوری 2016 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) رواں سال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف86ہزار 5 سوایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس سے تقریباً 60ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوگی اور اس وقت صوبے میں سورج مکھی کی اوسط فی ایکڑ پیداوار 18.58من حاصل ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق پاکستان اپنی ملکی ضروریات کا صرف 34فیصد خوردنی تیل پیدا کر رہا ہے باقی 66فیصد خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل دار اجناس بالخصوص سورج مکھی کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافے سے خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں