پی سی بی کی لیگل ٹیم نے محمد عامر کا کیس تیار کر لیا

اتوار 3 جنوری 2016 16:28

پی سی بی کی لیگل ٹیم نے محمد عامر کا کیس تیار کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا کاٹنے والے کھلاڑی محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم میں شامل تو کر لیا ہے تاہم فاسٹ باؤلر کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کہ مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پیر کومحمد عامر سے متعلق نیوزی لینڈ ہائی کمیشن سے ربطہ کرے گا۔پی سی بی کی لیگ ٹیم نے محمد عامر کا کیس بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کیس میں آئی سی سی کلیئرنس اور دیگر دستاویزات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویزہ کلیئرنس ملنے کی صورت میں باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں