رضا کارانہ ٹیکس عملدرآمد سکیم سے قومی معیشت مزید مستحکم ہو گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی‘ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے مکمل مشاورت کے بعد رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کو حتمی شکل دی گئی ‘پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جائیگا‘بعض اپوزیشن ارکان پڑھے بغیر اس پر تنقید کر رہے ہیں‘وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا انٹر ویو

اتوار 3 جنوری 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رضا کارانہ ٹیکس عملدرآمد سکیم سے قومی معیشت مزید مستحکم ہو گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی، مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے مکمل مشاورت کے بعد رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کو حتمی شکل دی گئی تھی، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے اس سکیم کو تسلیم کیا تھا اور عملدرآمد کیلئے مجھے اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض اپوزیشن ارکان پڑھے بغیر اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان آگے آئیں اور ملک میں مثبت کردار ادا کریں اور بے معنی معاملات پر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے ٹیکس کلچر کو فروغ ملے گا اور ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں