کچھ لڑکیاں شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ صائمہ خان

پیر 4 جنوری 2016 12:07

کچھ لڑکیاں شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ صائمہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان کا کہنا ہے کہ کچھ لڑکیاں شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں،اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے بتایا کہ شوبز میں چند لڑکیاں ایسی آگئی ہیں جو شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی لڑکیاں شوبزمیں اپنا نام بنانے اور کام کرنے نہیں آئیں بلکہ ان کے اپنے کچھ مذموم مقاصد ہیں جن کی تکمیل کے لئے وہ شوبز میں آجاتی ہیں اور اصل فنکاروں کے لئے بھی شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔صائمہ خان نے کہا کہ فلم اور تھیٹر انڈسٹری تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک پروفیشنل لوگ آگے نہیں بڑھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں