لاہور ہائی کورٹ میں پاکستانی نجی چینلز پر غیر اخلاقی فلمیں اور ڈرامے چلانے کیخلاف درخواست دائر

عدالت عالیہ نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب

پیر 4 جنوری 2016 12:18

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستانی نجی چینلز پر غیر اخلاقی فلمیں اور ڈرامے چلانے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستانی نجی چینلز پر غیر اخلاقی فلمیں اور ڈرامے چلانے کیخلاف درخواست دائر کر دی‘ عدالت عالیہ نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ پیر کو پاکستانی نجی چینلز پر غیر اخلاقی فلمیں اور ڈرامے چلانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نجی چینلز پر غیر اخلاقی فلمیں اور ڈرامے چلانا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر اخلاقی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کی جائے اور ایسا مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔لاہورہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں