وزیر اعظم کی ہدایت پر احسن اقبال راہداری منصوبے پر تحفظات دورکرنے کیلئے پرسوں پشاور جائینگے

پیر 4 جنوری 2016 14:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال خیبر پختوانخواہ کے راہداری منصوبے پر تحفظات دور کرنے کیلئے ( بدھ ) کو پشاور جائیں گے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال صوبائی دارالحکومت پشاورمیں وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک سمیت دیگر سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے تحفظات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد انہیں دور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں