لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی بدنامی کا باعث بننے والے سابق کھلاڑی کو نیوزی لینڈ میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جانا قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہے۔

محمد عامر کو برطانیہ نے سزایافتہ ہونے کی وجہ سے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کے احکامات بھی صادر کئے جائیں۔تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں