سرمایہ داروں کی حکومت کی سرمایہ دارانہ پالیسیوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 4 جنوری 2016 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں کی حکومت کی سرمایہ دارانہ پالیسیوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ناجائز ذرائع سے کمائی دولت کو ٹیکس معافی کی چادر اوڑھا کر سفید دھن میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اس کارِ خیر کے لئے قانونی تحفظ فراہم کرنے کو مقتدر اشرافیہ نے اپنا فرائض منصبی سمجھ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر خزانہ اسحاق ڈار جب اپوزیشن حلقوں میں تھے تو ٹیکس ایمنسٹی کے سخت ناقد تھے لیکن آج اُسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ایسی پالیسیوں سے دیانت دار ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیکس عائد کرنے والے خود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوں گے تو وہ دوسروں سے کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ ٹیکس ادا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس معافی کے نسخوں کو بار بار دہرانے کی بجائے موثر پالیسی اختیار کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں