سرکاری سکولوں کے بعد شہر بھر کے پرائیویٹ سکولز بھی کھل گئے

پیر 4 جنوری 2016 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) سرکاری سکولوں کے بعد شہر بھر کے پرائیویٹ سکولز بھی کھل گئے، پہلے روزطلباکی حاضری کم ہونے کے باوجود اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔سرکاری سکولوں میں 31دسمبر جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں تین جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات تھیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سرکاری و نجی سکول توکھل گئے ہیں لیکن سکولوں میں طلبا کی حاضری میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ شہربھرکے تعلیمی ادارے کھل جانے سے جہاں تمام سکول کی رونقیں بحال ہوئیں، وہیں طلبا کو اپنے تعلیمی سفر میں اساتذہ کی رہنمائی بھی میسرآئی۔طلباء کا کہنا تھا کہ پہلا دن سکول میں بہت اچھا گزرا اور اپنے دوستوں اور اساتذہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں