چھوٹی سی عمر میں بہت سے تجربات سیکھے‘اچھی کارکردگی سے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کروں گا ‘ فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انٹرویو

پیر 4 جنوری 2016 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے بعد کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے دل و جان سے کھیلیں گے اور اپنی پرفارمنس سے کرکٹ کمیونٹی کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں بہت سے تجربات سیکھے‘ لوگوں کا جو اعتماد کھویا اسے بہترین کارکردگی سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

نوجوان کرکٹر نے کہا کہ وہ اب اچھا بننا چاہتے ہیں‘ اگر کوئی برا ہو تو اسے اچھا بننے کا موقع بھی ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ اور کپتان اظہر علی سے کوئی شکایت نہیں‘ ہر کسی کا اپنا موقف ہے اور وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔تربیتی کیمپ میں وہ تمام ساتھی کھلاڑیوں سے ملے اور بات چیت کی‘ جب وہ اچھا کھیلیں گے تو تمام لوگ ان کی ٹیم میں واپسی کو قبول کرلیں گے۔ فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کیوی کپتان برینڈن میکلم بھی ان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں