ہسپتالوں میں بیڈز‘ ادویات اور مشینیں نہیں جبکہ وسائل غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں،ر میاں محمودالرشید
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:14
لاہو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ غیر ضروری منصوبوں پر ہے صحت کی جانب کوئی توجہ نہیں عالم یہ ہے کہ پنجاب کا کوئی وزیر صحت ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال پنجاب کا بڑا ہسپتال ہے یہاں ایم آر آئی مشین نہیں، ایک سی ٹی سکین سے جانیں بچانا ممکن نہیں،سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز نہیں،جان بچانے والی ادویات ہیں نہ مشینیں اور تمام صوبائی وسائل غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار میاں محمودالرشید نے گزشتہ رو ز لاہور کے میو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔اے ایم ایس اور مریضوں سے ملاقات کی، اس موقع پر مریضوں اور انکے لواحقین کی بڑی تعداد نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔(جاری ہے)
قائد حزب اختلاف نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈرو اور مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 8سالوں سے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ زیر التواء ہے، فنڈز کی عدم فراہمی اور ہسپتال میں بیڈز کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، ایک بیڈ پر دو، دو اور کہیں تین مریض لیٹے ہیں، پنجاب حکومت نہ جانے پیسہ کہاں خرچ کر رہی ہے۔
میاں محمودالرشید کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے کیلئے 166ارب13کروڑ روپے مختص کئے ،ہسپتالوں میں جان بجانے والی ادویہ اور آلات کی فراہمی کیلئے 10ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے لیکن عوام کو علاج کی بہترین سہولیات ملیں نہ ہسپتالوں کو ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، دوران زچگی جنوبی پنجاب میں شرح اموات کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے کئی مریض لاہور آنے سے پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر ہسپتالوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کیں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات نہ مانیں ، سرجیکل ٹاور کے فنڈز بحال نہ کئے گئے تو فیصلہ کن تحریک شروع کرینگے۔ انہوں نے صحت کے مسائل آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت